دور حاضر کے اچھے ،معیاری ٹی وی ڈراموں کو عوام پسند کررہے ہیں ‘ذوالفقار حیدر

میرے تمام ٹی وی ڈرامے کامیابی سے ہمکنار ہوئے جس کی بڑی وجہ اچھی و معیاری پروڈکشن تھی

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ٹی وی کے نامور پروڈیوسر و ڈائریکٹر ذوالفقار حیدر نے کہا ہے کہ دور حاضر کے اچھے اور معیاری ٹی وی ڈراموں نے بھارتی و ترکش ڈراموں کے سحر کو توڑ دیا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری ٹی وی انڈسٹری اب انتہائی معیاری اور عالمی معیار کے ڈرامے بنارہی جس کی وجہ سے ناظرین اب پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمار ا ا ور دیگر ممالک کے ٹی وی ڈراموں کا کوئی مقابلہ ہرگز نہیں ، ہم ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں اور یہی پاکستانی عوام دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے تمام ڈراموں میں نئے فنکاروں کو موقع دیا ہے تاکہ ٹی وی ڈراموں کو اچھے اور با اصلاحیت فنکار مہیا کیے جاسکیں ۔میرے تمام ٹی وی ڈرامے کامیابی سے ہمکنار ہوئے جس کی بڑی وجہ اچھی اور معیاری پروڈکشن تھی ۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 13:06:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :