امانت چن اور زلفی علی کی بزرگ عورتوں کے گیٹ اپ میں شاندار پرمارمنس

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) معروف کامیڈین اداکار امانت چن اور زلفی علی نے نجی ٹی وی کے کامیڈی پروگرام میں بزرگ عورتوں کے گیٹ اپ میں شاندار پرمارمنس کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے دوران امانت چن اور زلفی علی کی شاندار اداکاری ،پے در پے جگتوں کے باعث حاضرین کا ہنس ہنس کر براحال ہوگیا جس پر حاضرین نے انہیں زبردست دادی ۔ پروگرام کے میزبان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتنی جاندار اور خوبصورت کردار نگاری میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی ۔انہوںنے دونوں فنکاروں کو مبارکباد دی ۔ پروگرام رواں ہفتے آن ایئرہوگا ۔

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 13:06:01