سنجے گپتا نے اپنی نئی فلم پر شروع کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 13:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سنجے گپتا نے فلم ’’قابل‘‘ کے بعد اپنی نئی فلم پر شروع کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے گپتاہارر اور تھرل سے بھرپور فلموں کے لئے مشہور ہیں لیکن اب وہ ایکشن کامیڈی فلم بنا کر کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں، ہدایتکاران دنوں رائٹرراجات اروڑا کے ساتھ مل کر فلم کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار راجات اروڑا کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 13:10:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :