بالی وڈ کی کامیڈی فلم ’’ہائی جیک‘‘ کی شیڈول ریلیز کلیئرنس سرٹیفیکیٹ نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار

جمعہ 20 اپریل 2018 13:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’ہائی جیک‘‘ 20 اپریل کو سنیماگھروں کی زینت نہ بن سکی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سومیت ویاس کی فلم ’’ہائی جیک‘‘ طے شدہ شیڈول کے مطابق 20 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن سنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ نہ ملنے کے باعث فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں سومیت ویاس، منترا اور سونالی سیگل شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے فضائی عملے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر جہاز کو ہائی جیک کرتے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار اکرش کھرانہ ہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 13:10:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :