خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مردانگی کے تصور کو تبدیل کرنا ہو گا، رنبیر کپور

جمعہ 20 اپریل 2018 13:15

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مردانگی کے تصور کو تبدیل کرنا ہو گا، رنبیر کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مردوں کی حاکمیت کے تصور کو تبدیل کرنا ہو گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے خواتین کو بااختیار بنانے اور مردوں کے برابر حقوق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا خیال ہے کہ پہلے مردانگی کے تصور کو تبدیل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مردوں کی حاکمیت سے متعلق معاشرے کی لوگ جو سوچ ذہن میں رکھتے ہیں اسے بدلنے کی ضرورت ہے تب یہ بڑی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں اور خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو آگے بڑھنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے چاہیئں تب ایک اچھی شروعات ہو گی۔ اداکار رنبیر کپور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم اورفلم ’’ براہمسترا ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 13:15:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :