ْ ٹائیگر شروف جلد کی دیکھ بھال کے لئے گارنیئر مین کی نئی اشتہاری مہم کی عکسبندی میں مصروف

جمعہ 20 اپریل 2018 13:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف جلد کی دیکھ بھال کی معروف برینڈ گارنیئر کی نئی اشتہاری مہم گارنیئر مین کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکار ٹائیگر شروف نے جلد کی دیکھ بھال کی معروف برینڈ گارنیئر کی نئی اشتہاری مہم گارنیئر مین کی عکسبندی کے موقع گفتگو کے دوران مسلسل فلم کی عکسبندی اور سفر کے باعث جلد کی دیکھ بھال کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کام، سٹنٹس اور فلمون میں ولنز کے ساتھ لڑائی کے باعث جلد کی دیکھ بھال میرے لئے مشکل ہوتی ہے اور خراب جلد سے بچنے کے لئے چہرے کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے اور چہرے پر آئل، آلودگی، گردوغبار کو دور کرنے کے لئے فیس واش کو ترجیح دیتا ہوں۔

اداکار ٹائیگر شروف فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 13:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :