فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکسبندی سے قبل فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ سے رہنمائی حاصل کی، انیل کپور

جمعہ 20 اپریل 2018 16:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکسبندی سے قبل میں نے فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ سے رہنمائی حاصل کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے حال ہی میں’’دھمال‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی مکمل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی میل جول کی و یب سائٹ ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوںنے فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکسبندی سے قبل فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ سے رہنمائی حاصل کی۔ فلم کی کاسٹ میں ریتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، اجے دیوگن اور مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں۔ فلم 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 16:06:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :