- Home
- شوبز
- ٹیلی نار نے موٹر سائیکلسٹ زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ایڈونچر فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ نمائش ..
ٹیلی نار نے موٹر سائیکلسٹ زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ایڈونچر فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ نمائش کے لیے پیش کردی
جمعہ 20 اپریل 2018 17:36
(جاری ہے)
زینتھ کی بہادری اور عزم اُسے ایک ایسا دشوار سفر کرنے کی ہمت دیتے ہیں جس میں درپیش مشکلات کے باعث عام طور پر مرد بھی اس سے کتراتے ہیں۔
زینتھ یہ سنگ میل حاصل کرنے والی اولین پاکستانی خاتون ہیں۔ سہائی علی ابڑو اور علی کاظمی نے اس فلم کے مرکزی کردار نبھائے ہیں جبکہ بائیوپک فلم ’شاہ‘ سے شہرت پانے والے باصلاحیت نوجوان پاکستانی اداکار، ہدایت کار، موسیقار ، سکرین رائٹر اور پروڈیوسر عدنان سرور نے فلم کی کہانی لکھی ہے اور فلم کے ہدایت کار اور معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ یہ عدنان سرور کے ’ہیروز‘ فلموں کے سلسلے کی دوسری فلم ہے جس میں ایک اور پاکستانی ہیرو کی حقیقی کہانی بڑی سکرین کی زینت بنائی گئی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے سرکل ساؤتھ کے نائب صدر، عمیر محسن نے اس متعلق اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا: ’’ٹیلی نار لوگوں کی انفردی خود مختاری کا علمبردار ہے۔ٹیلی نار ڈیٹا کی طاقت سے پاکستانیوں کو بااختیار بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ زیادہ کامیاب ہوں اور اپنی شخصیت کی بہتر جہت کو سامنے لاسکیں۔ زینتھ کی کہانی ایک جاندار آواز ہے جو مزید جدوجہد کرنے اور زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے ہمارے برانڈ فلسفے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ جس طرح زینتھ نے تمام مشکلات کے باوجود غیر متزلزل قوت اور ثابت قدمی سے اپنے والد کے ادھورے خواب کو تعبیر دی ہے ، وہ تمام پاکستانیوں کے لیے ایک شاندار مثال ہے کہ کیسے اپنے دل کی آواز سنتے ہوئے اپنی ذات کے بل بوتے پر کارنامے انجام دیے جاسکتے ہیں۔ یہی ٹیلی نار کا نظریہ ہے اور اپنے ڈیٹا کے ذریعے ٹیلی نار اس سفر میں اپنے صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔‘‘فلم کے ڈائریکٹر عدنان سرور کا کہنا تھا: ’’یہ فلم زینتھ کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے کہ کیسے اس نے شدید مزاحمت اور مشکلات کے باوجود اپنی اصل منزل حاصل کی۔ یہ کہانی ہمارے معاشرے کی ہر لڑکی کو درپیش مشکلات کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ فلم اس لیے بھی اہم ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں زینتھ ایسے کارنامے انجام دے رہی ہیں جو ہمارے معاشرتی نظام کی گہرائیوں تک سرایت کرنے والے دقیانوسی تصورات کو رد کرتے ہیں۔ ‘‘’موٹر سائیکل گرل‘ کو شائقین سے شاندار پذیرائی اور مثبت رائے عامہ حاصل ہوئی۔ فلم 20اپریل2018سے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے مرکزی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Savera Nadeem
Seth Rogen
Mustafa Qureshi
Ronda Rousey
Vishal Bajaj
Robert Pattinson
Humera Arshad
Hina Altaf
Corey Stoll
Lauren German
Rose Byrne
Uma Thurman
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا