کترینہ کیف اپنے بالی وڈ سفر پر کتاب نہیں لکھیں گی

کترینہ کیف ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ،ْمیڈیا رپورٹ

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے بالی وڈ سفر پر کتاب نہیں لکھیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کترینہ کیف’’باربی ڈریمز‘‘ کے نام سے ایک کتاب لکھیں گی جس میں وہ اپنے بچپن سے لے کر بالی وڈ سفر سمیت تمام حالات بیان کریں گی تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور کترینہ ابھی اس مقام پر نہیںہیں کہ وہ اپنی زندگی کے حالات دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :