بالی وڈ اداکار شاہد کپور دوسری بار والد بنیں گے

کپور کی شادی 2015 میں 7 جولائی جو دہلی کی رہنے والی میرا راجپوت کیساتھ ہوئی تھی

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور دوسری بار والد بنیں گے اور اس خبر کا اعلان خود اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ تصویر کے ساتھ کیا۔شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر اپنی پہلی بیٹی میشا کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ایسی جگہ لیٹ کر مسکرا رہی ہیں جہاں بہت سے غباروں کی تصویر بنی ہوئی ہے جبکہ ان غباروں کے ساتھ میشا کو ’بڑی بہن‘ کا نام بھی دیا گیا۔

خیال رہے کہ شاہد کپور کی شادی 2015 میں 7 جولائی جو دہلی کی رہنے والی میرا راجپوت کے ساتھ ہوئی تھی جہاں بولی وڈ میں زیادہ تر اسٹارز پسند کی شادیوں کو فوقیت دیتے ہیں وہیں 37 سالہ اداکار شاہد کپور نے اپنے والدین کی مرضی سے 23 سالہ میرا سے شادی کرکے پوری انڈسٹری کے ساتھ ساتھ مداحوں کو بھی بالکل حیران کردیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شاہد اور میرا کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2016 اگست میں ہوئی میشا کا نام میرا راجپوت کے نام کے پہلے حصے می اور شاہد کپور کے نام کے پہلے حصے شا کا امتزاج ہے۔

شاہد کپور نی1997 میں فلم دل تو پاگل ہے میں ایک ڈانسر کی حیثیت سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا تاہم انہیں بطور ہیرو پہلی فلم میں کام کرنے کا موقع 2003 میں عشق وشق سے ملا۔اس کے بعد شاہد نے فلم فدا ،ْدیوانے ہوئے پاگل، 36 چائنا ٹائون ،ْ وواہ ،ْ جب وی میٹ، کمینے ،ْ حیدر اور اڑتا پنجاب جیسی ہٹ فلمیں بولی وڈ انڈسٹری کو دیں۔
وقت اشاعت : 21/04/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :