مردانگی کا تصور تبدیل کرنا ہو گا، رنبیر کپور

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مردوں کی حاکمیت کے تصور کو تبدیل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ مردوں کی حاکمیت سے متعلق معاشرے کے لوگ جو سوچ رکھتے ہیں اسے بدلنے کی ضرورت ہے تب یہ بڑی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں اور خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو آگے بڑھنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے چاہئیں۔تب ہی ایک اچھی شروعات ہوسکے گی۔

وقت اشاعت : 22/04/2018 - 23:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :