منوج باجپائی نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں

پیر 23 اپریل 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار منجو باجپائی 23 اپریل 1969ء میں پیدا ہوئے، انہون نے فلمی کیریئر کا آغاز 1994ء میں فلم ’’دروہکال‘‘ میں ایک منٹ پر مشتمل کردار سے کیا جس کے بعد فلم ’’ستیا‘‘ سے انہیں کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

ان کی معروف فلموں میں ’’روڈ‘‘، ’’ستیا‘‘، ’’عکس‘‘، ’’زوبیدہ‘‘، ’’راج نیتی‘‘، ’’پنجر‘‘، ’’باغی 2‘‘، ’’علی گڑھ‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 11:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :