ریتھک روشن نے فلم ’’سپر30‘‘ کے ساتھ ساتھ دو اور فلمیں سائن کر لیں

پیر 23 اپریل 2018 12:36

ریتھک روشن نے فلم ’’سپر30‘‘ کے ساتھ ساتھ دو اور فلمیں سائن کر لیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن نے فلم ’’سپر30‘‘ کے ساتھ ساتھ دو اور فلمیں سائن کر لیں جن میں ایک راج کمار گپتا کی جاسوس تھرلر فلم اور دوسری موہت دھون کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریتھک روشن ان دنوں معروف ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سپر30‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔ اداکار فلم ’’سپر30‘‘ کی عکسبندی کے بعد ٹائیگر شروف کے ساتھ راج کمار گپتا کی جاسوس تھرلر فلم کی عکسبندی شروع کریں گے اور اس کے بعد ورون دھون کے بھائی موہت دھون کی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔ ریتھک فلم ’’کرش فور‘‘ میںبھی دکھائی دیں گے جو 2020ء میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 12:36:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :