چھوٹے کرداروں کی نسبت مرکزی کرداروں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، منوج باجپائی

پیر 23 اپریل 2018 13:09

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ فلموں میں چھوٹے کردار اپنا اثر چھوڑتے ہیں لیکن لوگ اس کردار کو بھول جائیں گے کیونکہ ہیرو یا جو لوگ بڑے کردار ادا کرتے ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار منوج باجپائی نے اپنی ایک بات چیت میں فلموں میں چھوٹے کرداروں کے لوگوں پر طویل عرصے تک اثرات چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ’’ستیا‘‘ اور ’’پنجر‘‘ میں چھوٹا سا کردار ادا کیا، فلموں میں چھوٹے کردار اپنا اثر چھوڑتے ہیں لیکن لوگ اس کردار کو بھول جاتے ہیںکیونکہ ہیرو یا جو لوگ بڑے کردار ادا کرتے ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور فلم کی کامیابی اور اس کا کریڈٹ ہمیشہ مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکارہ تبو بہت زبردست اداکارہ ہیں اور ان کی بہت عزت کرتے ہیں ان کے ساتھ 18 سال بعد فلم ’’مسنگ‘‘ کی عکسبندی کے دوران بہت اچھا وقت گزارا۔
وقت اشاعت : 23/04/2018 - 13:09:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :