ماجد ماجدی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت زبردست رہا، میا میلزر

پیر 23 اپریل 2018 13:09

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ، کاسٹنگ اینڈ آرٹ ڈائریکٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر میا میلزر نے کہا ہے کہ فلم ’’بیونڈ دا کلائوڈز‘‘ میں ایرانی ہدایتکار ماجد ماجدی کے ساتھ کام کر کے سیکھنے کا تجربہ بہت زبردست رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ، کاسٹنگ اینڈ آرٹ ڈائریکٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر میا میلزر نے کہا ہے کہ فلم ’’بیونڈ دا کلائوڈز‘‘ ایرانی ہدایتکار کی پہلی ہندی فلم تھی، فلم کی عکسبندی کے دوران بہت مزا آیا اور سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم بطور کاسٹنگ اور ایکٹنگ کوچ میری پہلی تھی اور جب ہدایتکار نے میرے کام کو سراہا تو مجھے لگا کہ اس سے بہتر ایوارڈ میرے لئے اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 13:09:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :