لیلیٰ اور اچھی خان پشتو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے کاغان پہنچ گئے

پیر 23 اپریل 2018 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) اداکارہ لیلیٰ اور اچھی خان پشتو فلموں کے معروف ڈائریکٹر شاہد عثمان کی پشتو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے کاغان پہنچ گئے ۔ جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ پہلے ہی کاغان میںموجود ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز آج ( منگل ) سے شروع کیا جائے گا ۔مذکورہ فلم میں اداکار اچھی خان منفرد کردار ادا کررہے ہیں جبکہ لیلیٰ بھی طویل عرصے کے بعد کسی پشتو فلم میں حصہ لے رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فلم عید الفطر پر خیبر پختونخواہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 13:38:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :