میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جو الزام لگایا گیا اسکو ثابت بھی کرنا چاہیے ‘زارا اکبر

جب تک کسی پر الزام ثابت نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسکو مجرم کہنا نامناسب ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 13:41

میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جو الزام لگایا گیا اسکو ثابت بھی کرنا چاہیے ‘زارا اکبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر حراساں کرنے کا جو الزام لگایا گیا ہے اسکو ثابت بھی کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شوبز سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کے لئے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے کہ کسی کی خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی جرات نہ ہو ۔

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب تک کسی پر الزام ثابت نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسکو مجرم کہنا نامناسب ہے ۔اس موضوع پر لمبی چوڑی بحث کرنے کی بجائے معاملے کو عدالت میں لیجایا جائے جو اسکا بہترین فورم ہے ۔ زارا اکبر نے کہا کہ خاتون ہونے کے ناطے میری ہمدردیاں خواتین کے ساتھ ہیں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ خواتین کو کن مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔
وقت اشاعت : 23/04/2018 - 13:41:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :