رمضان کنگن پوری کا نیا البم’’ڈھولا تیرے نال سانوں ازلاں توں پیاراے‘‘مکمل

پیر 23 اپریل 2018 13:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) پنجابی زبان میں منفرداندازکے ساتھ گلوکاری کرنے والے معروف فوک گلوکاررمضان کنگن پوری نے اپنے نئے ویڈیو البم ’’ڈھولا تیرے نال سانوں ازلاں توں پیاراے‘‘کی آڈیوریکارڈنگ گزشتہ دنوں مکمل کرلی ،اس کی شاعری عمران پروانہ اور صائم علی نے لکھی ہے،موسیقی صداقت علی رانا نے مرتب کی ہے،جلد ہی اس البم کی عکسبندی ملک بھرکے خوبصورت مقامات پر کی جائے گی،جس میں نامورومعروف فنکار حصہ لیں گے،ویڈیو البم مکمل ہونے کے بعد آرایس گولڈریلیزنگ کمپنی اسے ملک بھرمیں ایک ساتھ ریلیزکرے گی۔
وقت اشاعت : 23/04/2018 - 13:56:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :