ریتھک روشن کی فلم ’’سپر 30کی نئے شیڈول کی عکسبندی شروع

پیر 23 اپریل 2018 15:04

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن نے فلم ’’سپر 30کی نئے شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ہریتھک روشن نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ انہوں نے ماہر ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم’’سپر 30‘‘ کے نئے شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے ہدایتکار وکاس بھل ہیں، جوآئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ اداکار ہریتھک روشن فلم’’کرش 4 ‘‘، ہدایتکار راج کمار گپتا کی نئی جاسوسی اور تھرلر پر مبنی فلم میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 15:04:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :