فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی شروع

پیر 23 اپریل 2018 15:04

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی میسوری میں شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر ‘‘ سلسلے کی دوسری فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی میسوری میں شروع کر دی گئی ہے جس کی عکسبندی کے موقع پر اداکار ٹائیگر شروف اور اننیا پانڈے نے تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں جس میں ٹائیگر شروف اور اننیا پانڈے مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ہدایتکار پونیت ملہوترا کی اننیا پانڈے اور تارا ستریا کی پہلی فلم ہے۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 15:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :