اداکارہ نیتو سنگھ شوہر رشی کپور کے خلاف پھٹ پڑیں

کپور خاندان کا ایک قائدِ قانون ہے کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کر سکتا،نیتو سنگھ

منگل 24 اپریل 2018 11:59

اداکارہ نیتو سنگھ شوہر رشی کپور کے خلاف پھٹ پڑیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے والد رشی کپور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کافی متحرک رہتے ہیںوہ کئی بار اپنے جذباتی انداز کی وجہ سے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں اور مداحوں سے بھی جھگڑ چکے ہیں، اداکار آئے دن اپنی ٹوئٹ کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں یہاں تک کہ ایک بار ان کے بیٹے کو میدان میں کودنا پڑا، رنبیر کپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ والد صاحب رات ساڑھے 10 بجے کے بعد اپنے ہوش میں نہیں رہتے اور اب اٴْن کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی چپ نہ رہ سکیں اور شوہر کی بدسلوکی پر بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اٴْن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اٴْن کا بیٹا رنویر کپور ہے۔

(جاری ہے)

نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اٴْس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بٴْرا لگتا تھا کہ رنویر میری وجہ سے اٴْن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔

وقت اشاعت : 24/04/2018 - 11:59:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :