اس وقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ورون دھون

منگل 24 اپریل 2018 13:01

اس وقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ورون دھون
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ ان کا اس وقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر اس کا ارادہ کیا تو اس متعلق سب کو ضرور آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو لوگوں کو صرف اس وقت شادی کرنی چاہیئے جب ان میں سے کوئی ایک شادی کے لئے تیار ہوتا ہے اور میرا نہیں خیال کہ اس کے لئے کوئی مخصوص عمر ہوتی ہے بلکہ شادی کا ایک صحیح وقت مقرر ہتا ہے اور یہی میرے ساتھ بھی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا اس وقت ان کی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب اس کا ارادہ کیا تو اس متعلق سب کو ضرور آگاہ کروں گا۔ اداکار ورون دھون فلم ’’کلنک‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2018 - 13:01:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :