چیک بائونس کیس ،عدالت نے اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزاسنا دی

منگل 24 اپریل 2018 15:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کو عدالت نے چیک باؤنس کیس میں 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

اداکارراج پال یادیو اور ان کی اہلیہ پر بھارتی بزنس مین نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اداکار نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اتاپتا لاپتہ‘ کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے کا قرضہ لیا اور مقررہ مدت میں اس کی واپسی نہیں کی گئی۔قرض کی عدم ادائیگی کے حوالے سے اداکارراج پال یادیو پر 7 مقدمات درج کیے گئے تھے جن پر انہیں 6 ماہ قید اور ہر مقدمے میں ایک کروڑ 60 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

وقت اشاعت : 24/04/2018 - 15:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :