میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف قانونی معاونت حاصل کرلی

منگل 24 اپریل 2018 18:32

میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف قانونی معاونت حاصل کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے حوالے سے قانونی معاونت حاصل کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھاتاہم علی ظفر نے اس کی تردید کردی تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گلوگار کی جانب سے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا جس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔اور اب میشا شفیع نے اس کیس کے سلسلے میں قانونی معاونت حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کیلئے بیرسٹر احمد پنسوتا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کی ہیں۔میشا کا کہنا تھا کہ کیس کے تمام معاملات بیرسٹر محمد احمد پنسوتا اور نگہت داد دیکھیں گے ،ْمیڈیا سے گزارش ہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اًپ ڈیٹ کے لیے ان کے وکلاء سے رابطہ کریں۔
وقت اشاعت : 24/04/2018 - 18:32:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :