تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، کترینہ کیف

بدھ 25 اپریل 2018 11:44

تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، کترینہ کیف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور ناقابل یقین تصور کرتی ہیں کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ کام کر رہی ہیں جو اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور ناقابل یقین تصور کرتی ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں جنہیںاپنے کام اور فن اداکاری میں مہارت حاصل ہے، وہ مجھے اداکاری میں بہتری کے لئے مدد کرتے ہیں اور کام کے حوالے سے جنونی ہونا کوئی مذاق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ ہوتیہیں جو اپنے کام میں بہترین ہیں۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 11:44:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :