100 بااثر شخصیات میں شامل ہونا اعزازکی بات ہے‘ دپیکا پڈوکون

دیپیکا پڈوکون 2018 کی سب سے پاورفل 100 افراد کی فہرست میں جگہ بنانے والی واحد بالی وڈ اداکارہ ہیں

بدھ 25 اپریل 2018 11:46

100 بااثر شخصیات میں شامل ہونا اعزازکی بات ہے‘ دپیکا پڈوکون
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ امریکی میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون 2018 کی سب سے پاورفل 100 افراد کی فہرست میں جگہ بنانے والی واحد بالی وڈ اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دیپیکا کا کہنا ہے کہ مجھے بلکل یقین نہیں آ رہا کہ میں اس فہرست میں شامل ہوں اور اس میں شامل ہونا میرے لئے باعث فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے۔

میگزین کے مطابق دنیا کے سب سے بااثر افراد کی فہرست ان لوگوں کی ہے جن کے بارے میں ہمارا خیال ہے کہ یہ وقت انکا ہے، دیپیکا کے علاوہ ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی اوربھاویش اگروال سمیت دنیا کی مشہور شخصیات فہرست میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 11:46:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :