شہزادہ ہیری کی شادی پر پریانکا چوپڑا کو بھی مدعو کر دیاگیا
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19 مئی کو تاریخی چرچ ’سینٹ جارج چپل‘ میں ہوگی
بدھ 25 اپریل 2018 11:46
(جاری ہے)
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے لیے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کو بھی دعوت نہیں دی گئی۔
اسی طرح دیگر ممالک کے اہم حکمرانوں اور سربراہوں کو بھی مدعو کیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی۔شاہی شادی میں جہاں ڈونلڈ ٹرمپ اور تھریسامے جیسے حکمرانوں کو مدعو نہیں کیا گیا، وہیں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ممکنہ طور پر ان 600 افراد میں شامل ہیں، جنہیں مدعو کیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے اپنی دعوت پر مدعو کیے جانے والے ممکنہ افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پریانکا چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔خبر کے مطابق میگھن مارکل اپنی شادی کے لیے جن مہمانوں کو مدعو کریں گی، ان میں ان کی والدہ سمیت ان کی قریی سہیلیاں اور مرد دوست بھی شامل ہیں۔میگھن مارکل کی ممکنہ فہرست میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز، اداکار ریچل زین، مارکس اینڈرسن، فیشن ڈیزائنر میشا نونو اور کینیڈین اسٹائلسٹ جیسیکا میلرونی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔تاہم ان کی فہرست میں ان کے سابق شوہر کا نام شامل نہیں ہے۔دوسری جانب شہزادہ ہیری کی جانب سے مدعو کیے جانے والے ممکنہ مہمانوں کی فہرست میں ان کی نانی کے خاندان کے کچھ افراد سمیت ان کی سابقہ گرل فرینڈز کے نام بھی شامل ہیں۔شہزادہ ہیری کی جانب سے ممکنہ طور پر مدعو کیے جانے والے افراد میں ان کی سابق گرل فرینڈز ایلی گولڈنگ، چیلسی ڈیوی اور کیریسیڈا بوناس سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔شہزادہ ہیری کی فہرست میں اپنے بھائی اور بھابھی کے علاوہ ان کے بچوں کے نام اور انتہائی قریب رشتہ دار بھی شامل ہیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Mathira
humayun ashraf
Luke Evans
Alexa Vega
Ajay Devgan
Janina Gavankar
Gwendoline Christie
Rohit Shetty
Kurt Russell
Reema Khan
Jai Courtney
Michelle Monaghan
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی