ہما علی نے شالیمار تھیٹر کی بجائے الحمراء میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیدی

اداکارہ کل ( جمعہ ) سے الحمراء میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی

بدھ 25 اپریل 2018 13:04

ہما علی نے شالیمار تھیٹر کی بجائے الحمراء میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء)اداکارہ ہما علی نے شالیمار تھیٹر کی بجائے الحمراء میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیدی ، کل ( جمعہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ہما علی کو شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے شالیمار کی بجائے الحمراء میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے وہاں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سخاوت ناز ،چاند برال ، عقیل حیدر ، سلیم پنچھی ،حامد رنگیلا ،سونیا شہزادی اور مون بٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامے کی سینسر ریہرسل آج پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 13:04:53