فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 25 اپریل 2018 14:18

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ کا 2 منٹ 12سکینڈ پر مبنی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر کا آغاز ایک فیملی سے کیا گیا ہے جن کے ہاں تقریبا روز ہی ٹینڈے بنتے ہیں اور وہ سب اس پر بحث کرتے ہیں، جبکہ نصیر الدین ایک فوٹو کاپی مشین کو بھی آپریٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو کہ ٹھیک سے کام نہیں کرتی جس پر گاہک انہیںباتیں سناتے ہیں، ٹریلر میںایک بچہ جسے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور ایک دن اس کی گیند ایک پرانے کمرے کی کھڑی سے ٹکرا کر کمرے میں آجاتی ہے جسے اٹھانے کے لئے وہ کمرے میں آتا ہے تو اسے وہاں پر کچھ عجیب سا محسوس ہوتا ہے جس پر نصیر الدین شاہ اسے کہتے ہیںکہ اگر کوئی غلطی ہو جائے تو اسے ٹھیک بھی آپ کو ہی کرنا چاہیئے اور پھر بچہ دوبارہ اس کمرے میںجاتا ہے آگے کیا ہوتا ہے یہ سب فلم میں دکھایا جائے گا۔

فلم 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 14:18:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :