فلم ’’پرمانو: دی سٹوری آف پوکھران‘‘ اور ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کا ہالی وڈ فلم ’’سولو:اے سٹار وار سٹوری‘‘ کا بھارتی سنیما گھروں میں ٹکرائو 25مئی کو ہو گا

بدھ 25 اپریل 2018 14:28

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’پرمانو: دی سٹوری آف پوکھران‘‘ اور ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کا ہالی وڈ فلم ’’سولو:اے سٹار وار سٹوری‘‘ کا 25مئی کو بھارتی سنیما گھروں میں ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو: دی سٹوری آف پوکھران‘‘ اور ہرشوردھان کپور کی فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کا ہالی وڈ فلم ’’سولو:اے سٹار وار سٹوری‘‘ سے ٹکرائو ہوگا،تینوں فلمیں 25مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی، میکرز کا فلم ’’پرمانو: دی سٹوری آف پوکھران‘‘ اور ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کے ٹکرائو پر کہنا تھا کہ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ دنوں فلموں کی کہانی ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہے اور دنوں کے شائقین بھی الگ ہیں لیکن اب ہالی وڈ فلم ’’سولو:اے سٹار وار سٹوری‘‘ سے ٹکرائو سے بالی وڈ کی دونوں فلمیں متاثر ہوں گی کیونکہ ’’سٹار وارز‘‘ کے شائقین کی تعداد بھارت میں بہت زیادہ ہے۔

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 14:28:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :