ساحل سمندر پر خوبرو جوان کے ساتھ تصاویر ، ماریہ واسطی نے وضاحت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 اپریل 2018 16:01

ساحل سمندر پر خوبرو جوان کے ساتھ تصاویر ، ماریہ واسطی نے وضاحت کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : غیر ملکی سفر پر ساحل سمندر پر ایک خوبرو جوان کے ساتھ ماریہ واسطی کی تصاویر کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، ان تصاویر کی بنا پر ماریہ واسطی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اب ماریہ واسطی نے ان تصاویر میں اپنے ساتھ موجود شخص کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ان تصاویر میں گلوکار جونی زید تھے۔

ان کے ساتھ دوستی اور جلد شادی کی افواہیں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ زید جونی میرے بھائی جیسے ہیں ، لوگ سوچے سمجھے بغیر ایسی باتیں پھیلا دیتے ہیں۔ اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ میں ذاتی زندگی کے فیصلوں میں آزاد ہوں اور کسی کو وضاحت دینے کی پابند بھی نہیں ہوں لیکن یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ لوگ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب معلوم ہواہے کہ ماریہ واسطی ان دنوں اپنی والدہ کے ہمراہ اٹلی کے دورے پر ہیں ان کے ہمراہ گلوکار جونی زید ا وران کی والدہ بھی ہیں، ماریہ واسطی نے جب اس دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تومختلف افراد نے افواہ اُڑائی کہ ماریہ واسطی اور جونی زید کے درمیان گہری دوستی ہے اور وہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر ماریہ واسطی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ فیملی دورے پر اٹلی گئے ہیں۔ جونی میرے بھائیوں کی طرح اور ایک اچھا دوست بھی ہے۔ ایسی باتیں کرنا افسوسناک ہے۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 16:01:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :