عظیم بھارتی اداکارہ کی تمام جائیداد ضبط کرلی گئی، مفرور قرار

جمعہ 27 اپریل 2018 22:29

عظیم بھارتی اداکارہ کی تمام جائیداد ضبط کرلی گئی، مفرور قرار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) بھارتی عدالت نیمنشیات اسکینڈل کیس میں معروف اداکارہ ممتا کلکرنی کی20کروڑکی جائداد قرق کرنیکا حکم دے دیا،عدالت نے گوسوامی اور اور ممتاکلکرنی کا نام بیرون ملک مفروروں کی فہرست میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابقممبئی کی عدالت نے منشیات اسکینڈل معاملے میں بالی وڈ کی اداکارہ ممتا کلکرنی کی 20کروڑ روپے کی جائداد قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔

2016ء میں تھانے پولیس نے کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے والے نشہ آور مادے کا انکشاف کیا تھا جس میں اداکارہ ممتا بھی ملوث پائی گئیں۔این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کے جسٹس نے ممتا کے عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعد اداکارہ کے ممبئی میں 3عالیشان فلیٹس کو قرق کرنے کی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

ممتا کے ان 3 فلیٹس کی قیمت تقریباً20کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

عدالت نے 2ہزار کروڑ روپے مالیت کے نشہ آورمادے کے کاروبار میں ملوث ممتا کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پرمفرور قراردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے گوسوامی کو بھی اس دھندے میں ملوث قراردیا۔اطلاع کے مطابق ممتا اور گوسوامی کے مابین قریبی تعلقات قائم ہیں جو آج کل کینیامیں مقیم ہیں۔تھانے کی عدالت نے گوسوامی اور اور کلکرنی کے بیرون ملک فرار ہونے پران کا نام مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔
وقت اشاعت : 27/04/2018 - 22:29:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :