امریکی گلوکار کینی ویسٹ ایک برس بعد میڈیا پر نمودار

بدھ 2 مئی 2018 21:45

امریکی گلوکار کینی ویسٹ ایک برس بعد میڈیا پر نمودار
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) امریکی گلوکار کینی ویسٹ تقریبا ایک برس بعد میڈیا پر آگئے، سوشل میڈیا ویب سائٹ پر متنازعہ پیغامات اور انٹرویوز پر گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

چالیس سالہ کینی ویسٹ نے حال ہی میں انٹرویوز اور متنازعہ ٹویٹس کی ہیں، انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ایک ناممکن کام کیا۔ایک انٹرویو میں غلامی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اپنی کمزوری کی وجہ سے وہ غلام بنے۔ انہوں نے اپنے بارے میں بھی ٹویٹ کیں اور بتایا کی وہ افیون کے عادی ہو گئے تھے لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔۔

وقت اشاعت : 02/05/2018 - 21:45:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :