اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑکرامریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ

جمعرات 3 مئی 2018 22:25

اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑکرامریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) اداکارہ میرا نے مستقل طور پرپاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،آئندہ چند روز میں امریکہ منتقل ہوجاؤں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑ کر مستقل طور امریکہ میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میرا کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مستقل طور پرامریکہ منتقل ہوجاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس امریکہ اور کینیڈا کا گرین کارڈ بھی موجود ہے۔ تاہم پاکستان چھوڑکرامریکہ منتقل ہونے کی وجوہات جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتاؤں گی۔۔

وقت اشاعت : 03/05/2018 - 22:25:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :