میرا پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں تو انکا ذاتی فیصلہ ہے ، کسی کے جانے سے انڈسٹری کو فرق نہیں پرتا‘لیلیٰ

بھارتی فلم پروڈیوسر نے اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کیلئے رابطہ کیا ہے ،فلم میں کردار اچھا ہوا تو ضرور کام کروں گی

جمعرات 10 مئی 2018 12:35

میرا پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں تو انکا ذاتی فیصلہ ہے ، کسی کے جانے سے انڈسٹری کو فرق نہیں پرتا‘لیلیٰ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) فلمسٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ کسی فنکارہ کا پاکستان چھوڑنا اسکا ذاتی فعل ہے ،ہماری انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے شعبے میں فنکاروں کا آنا جانا لگا رہتاہے ،جانے والوں کو خداحافظ اور نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میرا پاکستان چھوڑکر امریکہ جانا چاہتی ہیں تو یہ ان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے میں ان کیلئے دعا گو ہوں کہ جہاں بھی جائیں اللہ ان کو خوش رکھے ،ویسے بھی فنکار کا اپنے وطن اور شوبز سے تعلق ہمیشہ قائم رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم پروڈیوسر نے اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کیلئے رابطہ کیا ہے ،اگر فلم میں کردار اچھا ملا تو ضرور کام کروں گی کیونکہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 10/05/2018 - 12:35:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :