ایف بی آرنے نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو 16 مئی کو طلب کرلیا

اداکارہ نے اپنے اثاثہ جات کے اعدادوشمارسے متعلق جو ڈیٹا جمع کرایا ہوا ہے وہ ان کے اصل اثاثہ جات سے مطابقت نہیں رکھتا، ایف بی آر

جمعرات 10 مئی 2018 21:12

ایف بی آرنے نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو 16 مئی کو طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو 16 مئی کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ صباقمر کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئی16 مئی کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ صبا قمر کا انکم ٹیکس سال15-2014 کا آڈٹ کیاجارہا ہے۔ ایف بی آر نے صبا قمر کواپنے اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت طلب کیا ہے۔

ایف بی آر صبا قمر کی انکم ٹیکس گوشواروں سے متعلق تمام معلومات ایف آئی اے سے حاصل کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اثاثہ جات کے اعدادوشمارسے متعلق جو ڈیٹا جمع کرایا ہوا ہے وہ ان کے اصل اثاثہ جات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ صبا قمر16 مئی کواپنے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات کے ساتھ پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر کو ٹیکس نادہندہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ پر 2016 کے انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جب کہ ٹیکس ادانہ کرنے پر صبا قمر کی رہائشگاہ کو بھی سیل کردیاگیا تھا۔۔

وقت اشاعت : 10/05/2018 - 21:12:29