میوزک بنانا میرے لیے خاص ہے، نہ ہی ایوارڈز، نہ انٹرنیٹ کی مقبولیت اور نہ ہی بہت زیادہ پیسا، میرے مداح خود کو عادیز کہتے ہیں، عاطف اسلم

پیر 14 مئی 2018 20:48

میوزک بنانا میرے لیے خاص ہے، نہ ہی ایوارڈز، نہ انٹرنیٹ کی مقبولیت اور نہ ہی بہت زیادہ پیسا، میرے مداح خود کو عادیز کہتے ہیں، عاطف اسلم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پاکستانی گلوکارعاطف کا کہنا ہے کہ میوزک بنانا میرے لیے خاص ہے، نہ ہی ایوارڈز، نہ انٹرنیٹ کی مقبولیت اور نہ ہی بہت زیادہ پیسا، میرے مداح خود کو عادیز کہتے ہیں، میں ان کے لیے میوزک بناتا ہوں اور میں اپنے مداحوں سے بیحد محبت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کام کام ہے، میں صرف اچھے گانے گانا چاہتا ہوں، وہ کسی بھی پروجیکٹ کے لیے ہوسکتے ہیں، مجھے کچھ گانوں کا کریڈٹ نہیں ملا، مجھے اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، میرے مداح جانتے ہیں کہ ان گانوں میں آواز میری ہی ہے، سیاست کے باوجود ریس 3 میں گانا گانے کے لیے میرا انتخاب کیا گیا، اس لیے نہیں کیوں کہ میں ان لوگوں سے رابطے میں ہوں بلکہ اس لیے کیوں کہ فلم سازوں کو میرا کام پسند ہے۔

میں صرف یہ جانتا ہوں کہ بھارت میں میرے بہت مداح موجود ہیں، اور یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی اگر میں وہاں گانے گانا چھوڑ دوں، اور بہت سی چیزیں ہیں جن میں ناانصافی ہوتی ہے، میں ہر بات کے لیے احتجاج نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

لوکل ایوارڈز بالکل غلط ہیں، ہر وہ شخص جو ایوارڈز کی تقریب میں موجود ہو، اسے ایوارڈ دے دیا جاتا ہے، ایک آرٹس جو پورے سال شاندار کام کرتا رہا یا نمبر ون رہا، وہ صرف اس لیے ایوارڈ نہیں جیت پاتا کیوں کہ وہ وہاں موجود نہیں یا اس کی صحیح لوگوں سے دوستی نہیں، یہ مایوس کن بات ہے، اور نئے فنکاروں کی حوصلہ شکنی ہے۔۔

وقت اشاعت : 14/05/2018 - 20:48:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :