رمضان المبارک کے آغاز پر فنکاروں کی تمام مسلمانوں کو مبارکباد

جمعرات 17 مئی 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کے آغاز پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

فلمسٹار ثناء ،مدیحہ شاہ ،رابی پیرزادہ ،صاحبہ ،شبنم مجید ،راگنی ،ہما علی ،عارف لوہار ،عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ،حیدر سلطان ،ملکو ،اچھی خان ،مہک نور ،زارا اکبر ،احسن خان اور شعود علوی نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری زندگی میں دوبارہ رمضان المبارک جیسا مقدس ماہ آیا ہے جس میں اچھے عمل کا اجر بڑھ جاتا ہے ،اس ماہ مقدس میں ہم سب پر ابر رحمت نازل ہو۔

فنکاروں نے کہا کہ عام لوگوں کی طرح ہم بھی ماہ مقدس میں سحری اور افطاری کا بھرپور اہتمام کرتے ہیں ، خدا سے دعا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں ہم سے ایسے کام لے جو دنیا اور آخرت میں ہمارے لیے باعث راحت اور نجات کا ذریعہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر جب بھی رمضان المبارک آتا ہے تو ہر طرف نور کا احساس ہوتا ہے ، ہماری دعا ہے کہ خدا سب کو سلامتی والی زندگی کے ساتھ پورے روزے رکھنے کی توقیق عطاء فرمائے۔
وقت اشاعت : 17/05/2018 - 13:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :