ادیتی شرما بیماری کے باوجود ٹی وی سیریل ’’کلیریں کی عکس بندی میں مصروف

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ادیتی شرما بیماری کے باوجود ٹی وی سیریل ’’کلیریںکی عکس بندی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ ادیتی شرما کا کہنا ہے کہ میں ٹی وی سیریل ’’کلیریں ‘‘ کی عکس بندی میں مصروف تھی کہ مجھے سیٹ پر بدہضمی اور پیٹ میں مسلسل درد محسوس ہوا جس کے باعث سیٹ پر ڈاکٹر کو بلایا گیا اور مجھے اینٹی بائیوٹکس کی بھاری مقدار دی گئی کیونکہ میں روزمرہ کی چیزوں اور عکس بندی میں کوئی رکاوٹ نہیں چاہتی تھی اور سیریل کی نئی قسط کی عکسبندی وقت پر مکمل کرنا چاہتی تھی۔ ادیتی شرما فلم ’’لیڈیز ورسز ریکی بھل ‘‘ اور ’’موسم ‘‘ میں کام کر چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/05/2018 - 11:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :