بالی و ڈ رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا میں مقبول ہے‘دیپیکا پڈوکون

جمعہ 18 مئی 2018 16:33

بالی و ڈ رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا میں مقبول ہے‘دیپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ بالی وڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ بالی وڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول انڈسٹری ہے اور اپنی مخصوص شناخت قائم کئے ہوئے ہے ، انہیں فخر ہے کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ ہیں،انہیں رواں سال 17 اور 18 مئی کو ہونیوالے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی،انہیں خوشی ہے کہ عالمی سطح پر لوگ انہیں پہچانتے ہیں،ان کے کام کو سراہتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں،اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلم ایکس ایکس ایکس۔

ریٹرن آف ایگزینڈر کیج ہے جس میں انہوں نے اہم کردار نبھایا،فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
وقت اشاعت : 18/05/2018 - 16:33:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :