بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں برداشت کی قوت کا فقدان پیدا ہو رہا ہے ‘جگن کاظم

ہمیں اپنے اعمال بہتر کرنے چاہئیں جس کا جواب ہمیں قبر اور آخرت میں بھی دینا ہو گا‘اداکارہ و میزبان

ہفتہ 19 مئی 2018 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہم میں قوت برداشت کی کمی ہوتی جا رہی ہے ایک دوسرے کی چھوٹی سی بات کو بھی برداشت نہیں کرتے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں اپنی ذات میں قوت برداشت پیدا کرنے کی جدوجہد میں رہتی ہوں ۔مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں برداشت کی قوت کا فقدان پیدا ہو رہا ہے ،لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرا کا گریبان پکڑ لیتے ہیں ۔

ہمیں اپنے اعمال بہتر کرنے چاہئیں جس کا جواب ہمیں قبر اور آخرت میں بھی دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری نانی کہا کرتی تھیں کہ آپ سادہ زبان استعمال کیا کرو تاکہ دوسروں تک آپ کی بات آسانی تک پہنچ جائے ۔ اپنے طور پر میں بہترالفاظ استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہوں مگر میری اردو کمزور ہونے کی وجہ سے مجھے انگریزی زبان کا بھی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔جگن کاظم نے کہا کہ اگر کسی نے سٹار بننا ہے تو پی ٹی وی اسکا پہلا مرکز ہے اور آج بھی شوبز کی دنیا میں جو سٹار ہیں انکی بنیاد بھی پی ٹی وی ہے ۔میں نے بھی اپنا کریئر پی ٹی وی سے شروع کیا اور آج بھی اس سے منسلک ہوں کیونکہ یہ ایسا چینل ہے جو دور دراز کے علاقوں میں بھی دیکھا جاتاہے جہاں کیبل کی سہولت دستیاب نہیں ۔

وقت اشاعت : 19/05/2018 - 13:15:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :