فلم انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں‘ سید نور

ہفتہ 19 مئی 2018 15:47

فلم انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں‘ سید نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ہدایت کار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں‘ فلم انڈسٹری کیلئے ہم نے جو کچھ کیا وہ کوئی اور نہیں کر سکتا‘ میں پر امید ہوں کہ آنیوالا وقت فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری پر تنقید کرنا ایک فیشن بن چکا ہے اور جن کو فلم انڈسٹری کی الف ب کے بارے میں بھی معلوم نہیں وہ تنقید کر کے دکاندار چمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہم بھر پور محنت کر رہے ہیں اور انشااللہ آنیوالا وقت ترقی کا وقت ہو گا۔

وقت اشاعت : 19/05/2018 - 15:47:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :