معروف پاکستانی اداکارہ کا اردن جاکر مظلوم شامی مہاجرین کی مدد کا فیصلہ

میں شام میں ہونے والے تنازعہ، ظلم وبربریت کو کئی سالوں سے دیکھ رہی ہو ں ،ْاب وقت آگیا ہے کچھ کرنے کا ،ْارمینا خان

ہفتہ 19 مئی 2018 16:31

معروف پاکستانی اداکارہ کا اردن جاکر مظلوم شامی مہاجرین کی مدد کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے اردن میں موجود مظلوم شامی پناہ گزین کی مدد کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ارمینا خان نے انسٹاگرام پر ایک ننھی شامی بچی کی تصویر شیئر کی اور لکھا یہ پھول سی معصوم بچی اتنی ڈری ہوئی ہے کہ کیمرے کے سامنیہاتھ کھڑے کرکے سرنڈر کررہی ہے، بچی کے چہرے پر ڈر صاف نظر آرہا ہے، اس پھول سی معصوم بچی کودیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔

میں شام میں ہونے والے تنازعہ اور ظلم وبربریت کو کئی سالوں سے دیکھ رہی ہوں،لیکن اب وقت آگیا ہے کچھ کرنے کا لہٰذا اب میں نے ان مظلوم شامی مہاجرین کی مدد کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ میرے پیارے خواتین و حضرات اب میں خود وہاں جاؤں گی اور اپنے ہاتھوں سے شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کروں گی اورانہیں عطیات و زکوٰت دوں گی۔

(جاری ہے)

ارمینا نے لکھا کہ یہ رمضان کا مقدس اوربابرکت مہینہ ہے لہٰذا ہمیں اس کی شروعات اچھے کام سے کرنی چاہئے، ارمینا نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ بھی اس کار خیر میں میری مدد کریں کیونکہ آپ کی دی ہوئی مدد میرے اور میری ٹیم کے ذریعے وہاں تک پہنچے گی۔

مجھے امید ہے آپ لوگ ان ننھے ،معصوم اور غریب بچوں کی زندگی میں کچھ اچھا کرنے کیلئے اپنی طرف سے جتنا ہوسکے کریں گے۔ مہربانی کرکے جتنا ہوسکے اس پیغام کو آگے پہنچائیں۔ شکریہ۔
وقت اشاعت : 19/05/2018 - 16:31:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :