سلمان خان اداکار کے ساتھ ساتھ ڈیزائنر بھی بن گئے

اتوار 20 مئی 2018 12:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اداکارکے ساتھ ساتھ ڈیزائنر بھی بن گئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے فلم ’’ریس تھری ‘‘ کے گانے ’’ہیریئے‘‘ کے لئے اپنی جیکٹ خود ڈیزائن کی، فلم کا گانا ’’ہیریئے‘‘ جیکولین فرنینڈس اورسلمان خان پر فلمایا گیا جس میں انہوں نے خود کی ڈیزائن کردہ جیکٹ پہنی۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں، فلم کی کاسٹ میں ثاقب سلیم، ڈیزی شا، انیل کپور ،بوبی دیول،جیکولین فرنینڈس اورسلمان خان شامل ہیں۔ فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/05/2018 - 12:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :