راج کمار ہیرانی سنجے دت اور ارشد وارثی کے ساتھ فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم بنائیں گے

پیر 21 مئی 2018 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کے ساتھ فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم بنانے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کہا کہ وہ اپنی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم پر کام کر رہے ہیں جبکہ یہ فلم اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کے ساتھ بنائیں گے۔ ہدایتکار راج کمار ہیرانی ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں اداکار رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/05/2018 - 11:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :