فلم ’’راضی‘‘ کا 68.88 کروڑ کا بزنس

پیر 21 مئی 2018 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’راضی‘‘ نے اب تک مجموعی طور پر 68.88 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ میگھنا گلزار کی فلم’’راضی‘‘ 11مئی کو ریلیزکی گئی جو اب ریلزی کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے اب تک مجموعی طور پر 68.88 کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل نے مرکزی کردار ادا کیا، جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ آرمی آفیسر سے شادی کرتی ہے اور پاکستان میں بطور بھارتی جاسوس کام کرتی ہے۔

وقت اشاعت : 21/05/2018 - 11:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :