جاپانی ٹی وی سے سعودی کارٹون فلم پیش

پیر 21 مئی 2018 12:27

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) جاپانی میڈیا کی تاریخ میں پہلیمرتبہ قدیم ٹی وی چینل نے سعودی کمپنی مانجا کی تیار کردہ کارٹون فلم ’’کنز الحطاب‘‘ (چرواہے کا خزانہ) پیش کی۔

(جاری ہے)

جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محمد بن سلمان فلاحی ادارے ’’مسک الخیریہ‘‘ اور جاپان کے تعاون سے تیار کردہ کارٹون فلم جاپانی بچوں کے لئے ٹیلی کاسٹ کی گئی، ٹوکیو ٹیلی ویژن کے سینیئر پروڈیوسر کینی یاما کاکہناہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم کنز الحطاب سیریل کی پہلی قسط جاپانی ٹیلی ویژن سے نشر کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2018 - 12:27:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :