میری بیٹی میری سب سے بڑی استاد ہے، لارا دتہ

پیر 21 مئی 2018 13:58

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے کہا ہے کہ بیٹی میری زندگی کی سب سے بڑی استاد ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ لارا دتہ نے کہا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اگر آپ کا بچہ ایک دن کا ہے یا 21سال کا ہیاس دوران والدین کو مسلسلکچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے اور ہر والدین کا تجربہ مکمل طور پر مختلف ہوتا ہے لیکن یہ سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری 6سالہ بیٹی میری زندگی کی واقعی سب سے بڑی استاد ہے کیونکہ وہ عمر کے اس حصے میں ہے کہ وہ ماں کے پریشان ہونے سے قبل تمام مرکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 21/05/2018 - 13:58:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :