مجھے 15 سال کے بچے نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی ، بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف
بالی وڈ اداکارہ کے اس انکشاف نے بھارتی معاشرے کے تاریک پہلو سے پردہ اُٹھا دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 15:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک خاتون میں جانتی ہوں کہ جنسی طور پر ہراساں ہونا کیسا ہوتا ہے کیونکہ اتنے سارے باڈی گارڈز کے ہوتے ہوئے بھی ہم جنسی ہراسگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک ایوارڈ فنکشن میں موجود تھی جہاں میرے ارد گرد کافی مرد تھے ، ایک دم سے مجھے اپنی کمر پر کسی کا ہاتھ محسوس ہوا، مجھے اپنا دفاع کرنا آتا ہے لہٰذا میں نے اپنے دفاع میں وہیں اس ہاتھ کو دبوچ لیا اور جب اس شخص کو سامنے لا کر دیکھا تو حیران رہ گئی کہ وہ ایک 15 سال کا لڑکا تھا، سشمیتا سین نے بتایا کہ میں اس لڑکے کو گردن سے دبوچا اور غیر محسوس انداز میں اس کو اپنے ساتھ دور لے گئی، پہلے اس نے انکار کیا لیکن جب میں نے اسے کہاکہ میری ایک آواز پر تمہارا کیرئیر ختم ہو سکتا ہے ، تم جیل جا سکتے ہو تو وہ ڈر گیا اور مجھ سے معافی مانگ لی۔ اس دن کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ اس 15 سال کے بچے کو کسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کوئی تفریح نہیں ہے بلکہ ایک غلطی ہے جو کبھی سرزد نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کے جنسی استحصال کے مرتکب لوگوں کو سر عام لٹکا دینا چاہئیے تاکہ کسی کی اتنی ہمت نہ ہو۔ بالی وڈ فلمسٹار نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Arzo Khan
Alexis Knapp
Sain Zahood
Logan Lerman
Zoheb Hassan
Mikaal Zulfiqar
Ryan Hurst
Tooba Siddiqui
Adam DeVine
Mithun Chakraborty
Lydia Hearst
eman suleman
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی منائی گئی
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
گلوکار افی جان نے پانچ سال بعد اپنے نئے گانے پر کام شروع کردیا
-
سکینڈل کوئین لائبہ خان نے اپنا نائیٹی میں کیاگیا برانڈ شوٹ وائرل کردیا
-
گلوکارہ نازنصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیاں مکمل کرلیں
-
ج* علی رحمن کاہالی ووڈ اداکار رائن گوزلنگ سے موازنے پر خوشی کا اظہار
-
oماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا