ْروہت دھون کی نئی فلم میں ریتک روشن کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے دیشا پتانی کا نام زیر غور

منگل 22 مئی 2018 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ ہدیتکار روہت دھون کی نئی فلم میں اداکار ریتک روشن کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ دیشا پتانی کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار روہت دھون ان دنوں اپنی نئی فلم کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جس میں مرکزی کردار کے لئے اداکار ریتک روشن نے حامی بھر لی ہے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ دیشا پتانی کے نام پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جون یا جولائی کے آخر تک ہونے کا امکان ہے، فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے جبکہ فلم کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/05/2018 - 11:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :